دورہ کے موقع پر گریڈ اسٹیشن عملے سے بات چیت اور ڈیمج ٹرانسفارمر پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی کا کوھاٹ روڈ 132KVA گریڈ اسٹیشن پشاور کا اچانک دورا ۔گریڈ اسٹیشن پشاور میں موجودہ ایکس ای این ایم اینڈ ای اسد خان ،اکرام اللّٰہ شاھین ،ایس ڈی او محمد سیلمان،گریڈ اسٹیشن انچارج الطاف خان سے موجودہ بجلی لوڈ شیڈنگ اور ڈیمج ٹرانسفارمر 40MVA کی جگہ نیا ٹرانسفارمر پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی۔ایکس سی این صاحبان نے صوبائی ترجمان صفدرخان باغی کو یقین دھانی کروائی کہ آج رات تک ٹرانسفارمر پر جاری کام مکمل ھو جائے گا۔جس کے بعد اس 40 MVA ٹرانسفارمر کو ڈی ھائی ڈریشن کے لئیے تین دن یعنی 72گھنٹے رکھا جائے گا، جسکے بعد اس 40MVA ٹرانسفارمر پر مختلف فیڈرز کا بجلی لوڈ ڈال دیا جائے گا۔ بجلی کی مکمل بحالی انشا اللّہ بروز منگل 20/07/2021 رات تک شروع ھونے کے امکانات ھے۔
