گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ورنہ پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم آمدورفت کیلئے احتجاجاً بند کردینگے

Spread the love

لنڈی کوتل ۔گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ورنہ پاک افغان شاہراہ کو ہرقسم آمدورفت کیلئے احتجاجاً بند کردینگے ۔ نوجوانان قبائل
لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک میں راتوں رات ڈی سی خیبر کے ظالمانہ احکامات پر نوجوان قبائل کے صدر اسرار شینواری، پی ٹی ایم خیبر کے ارگنائزر آفتاب شینواری، طورخم مزدور یونین کے صدر فرمان پشتین ، لنڈی کوتل فلاحی تنظیم کے صدر اخترعلی شینواری اور زرقیب کے گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا ۔نوجوانان قبائل نے ڈی سی خیبر کے اس طرح بزدلانہ حرکت کو انتہائی ظالمانہ و مجرانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب حق مانگنا اور آئین و قانون کے تحت احتجاج کرنے کے بعد گرفتاری عمل میں لانا کہا کا انصاف ہے ہم اپنا حق چھین کے رہینگے اس طرح کے حرکات سے ہمیں حق مانگنے سے منع نہیں کرسکتے مظاہرین نے کہا کہ این ایل سی ایک پرائیویٹ ادارہ ہے جن کے اشاروں پر ڈی سی خیبر احکامات جاری کرتے ہیں جو ان کی نااہلیت کا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ طورخم اراضی معاہدہ ہمیں ہرگز قابل قبول نہیں راتوں رات معاہدے میں ردوبدل کرنا اور قوم کو گمراہ کرنے کی یہ سازش کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے اخر میں مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر جلد از جلد گرفتار ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو پاک افغان شاہراہ احتجاجاً بند کردینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں