جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈرز پر بھی بدترین ٹرپنگ

Spread the love

جیکب آباد(زاہد حسین رند) جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈرز پر بھی بدترین ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کی شکایات، خراب ٹرانسفامرز کی درستگی کو بھی سیپکو عملے نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا شہریوں کو احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ فیڈرزپر بھی قیامت خیز گرمی میں بدترین ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کی شکایات معمول بنتی جا رہی ہیں سٹی ون فیڈر، بخاری فیڈر پر سیپکو حکام گرڈ عملے کی ملی بھگت سے مختلف بہانوں سے لوڈشیڈنگ کر رہے ہیں جس کی اجازت پی ڈی سی سکھر سے بھی نہیں لی جاتی، شکایت پر پی ڈی سی عملہ لاعلمی کا اظہا رکرتے ہوئے شکایتی سیل سکھر کو شکایت کرنے کا کہتا ہے لیکن شکایتی سیل کا نمبر کوئی اٹینڈ ہی نہیں کرتا، شہریوں نے سیپکو کی بلاجوازاور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج کیا ہے شہریوں شنکر کمار،محمد عارف، سلطان احمد اور دیگر کا کہنا تھا کہ سیپکو لائن سپریڈنٹ گرڈ عملے کی ملی بھگت سے اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بھی زیادہ بجلی بند کر رہے ہیں قیامت خیز گرمی میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں، سیپکو عملہ خود ٹرانسفامر خراب کرکے درستگی کے لئے شہریوں سے ہزاروں روپے بھتہ وصول کررہا ہے جس میں سیپکو افسران اور کرپٹ عملہ ملوث ہے ٹرانسفامر کی مرمت کو سیپکو عملے نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے شہر کی سماجی شخصیت سے ٹرانسفامر کی مرمت کے لئے سیپکو عملہ تیس سے پچاس ہزار وصول کر تا ہے جبکہ کام پانچ ہزار کا بھی نہیں ہوتا وزیر پانی و بجلی حماد اظہر، ڈائریکٹر سیپکوملیحہ سومرو، چیف سیپکو سلیم چوہدری اسکا نوٹس لیں اور غفلت و کرپشن میں ملوث افسران و عملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں