جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں عید کے دن دو شہری نئی سی ڈی موٹر سائیکلوں سے محروم۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں عید کے دن بھی شہری محفوظ نہ رہیمختلفچوری کی وارداتوں میں شہری قیمتی سامان سے محروم ہو گئے، سٹی تھانہ کی حدود لاشاری محلہ سے احسان رند کی نئی سی ڈی موٹر سائیکل چور لے اڑے جبکہ دوسری واردات ڈنگرمحلہ کے سوزوکی اسٹینڈ اسٹریٹ سے وقار اوستو کی بھی نئی سی ڈی موٹر سائیکل چور لیکر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ تھانے پر درج کرائی گئی ہے وکیل طاہر رند نے بھتیجے کی نئی موٹر سائیکل چوری ہونے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دن چوری کی وارداتیں پولیس کی ناکامی کو منہ بولتا ثبوت ہے پولیس اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔
