جیکب آباد میں افسران اور ملازمین کی موجیں،عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود ڈیوٹی سے غائب۔

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں افسران اور ملازمین کی موجیں،عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود ڈیوٹی سے غائب۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا اور بارشوں کے حوالے سے ایمرجنسی کے سلسلے میں حکومت کے احکامات کو جیکب آباد کے افسران اور ملازمین نے سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے باعث عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے باوجود جیکب آباد کے سرکاری دفاتر میں افسران و عملے کی حاضری کم رہی، افسران اور ملازمین اب تک عید کی چھٹیوں میں مصروف ہیں،جیکب آباد کی جمساسپتال میں ڈائریکٹر، ایچ آر سمیت ایڈمن کا پورا عملہ اسپتال ہی نہیں آیا، ڈسپیچ رائیڈر ایچ آر کے دفتر میں بیٹھ کر ڈاکٹرز و عملے کی حاضریاں چیک کرتے ہوئے نظر آیا، خزانہ آفیس، پبلک ہیلتھ، بلدیہ، ڈی سی آفیس سمیت دیگر دفاتر ویران نظر آئے دور دراز سے آنے والے سائلین کو دفتر خالی دیکھ کر مایوس واپس لوٹنا پڑا، سرکاری دفاتر میں آنے والے شہریوں نے بتایا کہ سرکاری دفاتر میں افسران و عملہ ڈیوٹی ایسے کرتے ہیں جیسے احسان کرررہے ہیں مفت کی تنخواہیں بٹوری جار ہی ہیں سرکاری دفاتر میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے غیر حاضر ی پر تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے تو پھر دفتر میں عملہ موجود رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں