دینہ(ادریس چودھری) نواحی علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا، گھر میں گھس کر 5 گولیاں ماری گئیں، ملزمان فرار، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی، نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے علی موبائل شاپ والے 35 سالہ عدیل کیانی ولد محمد رفیق کو عید کی رات20 جولائی کو 2 نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گھر کا دروازے پر دستک دے کر باہر بلایا، عدیل کے باہر آتے ہیں سفاک قاتلوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔نوجوان عدیل کو 5 گولیاں لگیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، عدیل کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی،ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کی کڑی ناکہ بندی کردی۔ نوجوان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔عدیل کی علی موبائل کے نام سے ایک شاپ ہے، 35 سالہ عدیل کیانی شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔
