جیکب آباد کی جمس اسپتال کی سیکورٹی کے ٹھیکے کا فیصلہ نہ ہوا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کی جمس اسپتال کی سیکورٹی کے ٹھیکے کا فیصلہ نہ ہوا، ہاؤس کیپنگ اور مینٹیننس کے ٹھیکوں میں بھاری رشوت کے عیوض توسیع کی اطلاعات، نئے ڈائریکٹر کی تقرری بھی سردخانے کی نذر۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمساسپتال میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری کا معاملہ سر خانے کی نذر کر دیا گیا ہے عوامی احتجاج کے بعد موجودہ ڈائریکٹر کو ہٹانے کامحکمہ صحت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا جس کے تحت نئے ڈائریکٹر کی تقرری کے لئے اشتہار بھی جاری کیا گیا جس کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے درخواست دینے والے امیدواروں سے انٹرویو تک نہیں لئے گئے دو سے زائد امیدواروں نے جمس کی ڈائریکٹر شپ کے لئے محکمہ صحت کو درخواستیں دی تھیں،نئے ڈائریکٹر کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے جمس اسپتال بد انتظامی کا شکار ہے اسپتال میں اب تک ایمرجنسی کا شعبہ بند پڑا ہے ایمرجنسی سے شعبے کی بندش اور متعدد شعبوں کے غیر فعال ہونے، لاک ڈاؤن اور اوپی ڈی بند ہونے کے باوجود گزشتہ مالی سال 2020/2021کی پوری بجٹ جوکہ 60کروڑ ہے خرچ کر دی گئی ہے جس پر شہر کے سیاسی سماجی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے، موجود ہ ڈائریکٹر جو کہ کچھ عرصہ قبل ہی محکمہ صحت کی ملازمت سے رٹائرڈ ہوئے ہیں نے جمس میں سیکورٹی کے ٹھیکہ نیلام کیا جس میں مختلف کمپنیز نے حصہ لیا نیلامی کو ایک ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے لیکن تاحال جمس اسپتال کی سیکورٹی کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے معلوم ہوا ہے کہ بی او جی کے ممبران میں سیکورٹی کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دلوانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں مزید معلوم ہوا ہے کہ جمس اسپتال کی مینٹیننس اور ہاؤس کیپنگ کا ٹھیکہ اس سال نیلام نہیں کیا گیا دونوں ٹھیکے کورونا کا بہانہ بنا کر بھاری رشوت کے عیوض توسیع کر دی گئی ہے جبکہ نئے مالی سال کے ٹھیکے نئے ڈائریکٹر نے کرنا تھے جس کی تقرری نہ ہونے کی وجہ سے موجودہ ڈائریکٹر خلاف ضابطہ اقدامات کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں