جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد مددگار پولیس سینٹر کے قریب سے موٹر سائیکل چوری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں واقع کوئٹہ روڈ پرپولیس مددگار سینٹر کے قریب سے چور عبدالوہاب منگی کی سی ڈی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، جس کی تھانے پر رپورٹ درج کرائی گئی ہے پولیس مددگار سینٹر کے قریب سے دیدہ دلیر ی سے چوری کی واردات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے اب تک ایک ہفتے کے دوران شہر سے6 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری ہو چکی ہیں پولیس وارداتوں کو روکنے میں بے بس ہو گئی ہے۔
