پورے بنوں ڈویژن میں 7 جون سے شروع ہونے والے پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا۔صوبائی وزی ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ
میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موذی مرض سے اپنے نسل کو محفوظ بنانا ایک چیلنج بن چکا ہے۔پورے بنوں ڈویژن میں 7 جون سے شروع ہونے والے پولیو جیسے موذی مرض سے بچاؤ کے مہم کو ہر صورت کامیاب بنایا جا ئیگا اس مقصد کے حصول کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او دفتر میں 30 جولائی سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کیا جس میں ڈی ایچ اوڈاکٹر محمد رسول جان، ای پی آئی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر اشرف یونس، ملک مامون خان،پولیو کے ایریا انچارج، محکمہ صحت کے ذمہ داران، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان نے کہا کہ پولیو جیسے موذی اور بچوں کیلئے خطرناک مرض کا خاتمہ ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے پولیو کے خاتمے کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنی ڈیوٹی کو فرض شناسی سے انجام دیکر اس چیلنج پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ اپنے نونہالان وطن کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کیلئے دن رات ایک کرکے مہم کو کامیاب بنایا جائے تاکہ پولیو کے وائرس سے ائندہ نسل کو محفوظ بنایا جاسکے۔ اس دوران تمام داروں نے بھرپور تعاون کا یقین دلایااُنہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے اور من گھڑت افواہوں اور خبروں پر یقین نہ کریں تاکہ پورے بنوں ڈویژن سمیت اس صوبے میں پولیو کا خاتمہ ہوسکیں۔
