جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کا سینئر صحافی جگر کے عارضے کے مبتلا ہوکر حکومتی مدد کا منتظر، صحافیوں کا سرکار خرچ پر علاج کرانے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ٹھل شہر سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی میر بھٹی کافی عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ڈاکٹروں نے ان کو جگر کی پیوندکاری کا مشورہ دیا ہے، جگر کی پیوندکاری میں لاکھوں روپیوں کا خرچہ ہے جبکہ صحافی غربت کی وجہ سے علاج کرانے سے قاصر ہے جس کی وجہ سے وہ گھر میں زندگی اور کشمکش میں مبتلا ہوکر بے یارومددگارحکومتی توجہ کا منتظر ہے، جیکب آباد کے صحافیوں عبدالرحمن آفریدی، زاہد حسین رند، خاوند بخش بھٹی، آصف علی بھٹی، عبدالغنی کھوسو، عبدالمجید نوناری، نمانو نوناری، عرفان کریم مغل، عارف کریم مغل، حفیظ سومرو، نیاز بنگلانی، محمد یوسف رند، برکت علی کھوکھر، اسد علی مغل، وکی کمار وادھوانی اور دیگر نے کہا کہ صحافی میر بھٹی نے اپنی تمام زندگی صحافت کے ذریعے عوام کی خدمت میں گذاری لیکن آج وہ بیماری کی حالت میں بے یارومددگار زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، انہوں نے کہا کہ مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے صحافی علاج کرانے سے قاصر ہے صحافی جگر کے عارضے میں مبتلا ہے اور ڈاکٹروں نے ان کو جگر کی پیوندکاری کا مشورہ دیا ہے جس پر لاکھوں روپے خرچ آتا ہے،انہوں نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے اور صحافی کی زندگی بچائی جائے۔
