پولیس نے دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے 39کلو چرس اور 3کلو بھنگ برآمد

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد پولیس نے دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے 39کلو چرس اور 3کلو بھنگ برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ساڑھے39کلو چرس اور 3کلو بھنگ برآمد کرکے4 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ترجمان کے مطابق جیکب آباد کے تاجو دیرو تھانہ کی پولیس نے داؤ شہر کے قریب چیکنگ کے دوران بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے سرغنہ دو ملزمان مسعود احمد کورائی اور غلام علی رضا زنگیجو کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 35 کلو چرس برآمد کرلی ہے ملزم بلوچستان سے سندھ کی طرف منشیات اسمگل کررہے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ ددرج کرلیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ٹھل پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے قریب چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان عبدالجبار سرکی اور اسلم شاہ عرف اصغر علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ساڑھے 4کلو چرس اور 3کلو بھنگ کرلی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں