جیکب آباد، پولیس کا مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرنے دعویٰ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد، پولیس کا مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کرنے دعویٰ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،جیکب آباد میں سی آئی اے اسپیشل اسکواڈ کی ٹیم نے تھانہ پنوعاقل ضلع لاڑکانہ کے کیس میں اشتہاری ملزم حاجی بھنڈ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تاجو دیرو تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم محمد نواز تھیم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل اور تین گولیاں برآمد کرلی ہے،علاوہ ازیں ٹھل کے اے سیکشن تھانہ کی پولیس نے پولیس مقابلے کے مقدمے میں روپوش ملزم منیر سرکی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس بندوق اور تین کارتوس برآمد کرلیے ہیں ایک اور کاروائی میں گڑہی خیرو کے پنھوں بھٹی تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے کیس میں مطلوب ملزم نظیر خان کٹوہر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلی ہے، گرفتار تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں