دورہ کے موقع پر انہوں نے مختلف ہالز کا معائنہ کیا اور ماسک پہننے کی تلقین کی۔
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آج بروز بدھ کو چئیرمن پشاور تعلیمی بورڈ پروفیسر نصراللہ خان صاحب کا گیارویں جماعت کے پہلے پرچے کے موقع پر پشاور ماڈل ڈگری کالج حیات آباد، گورنمنٹ حذیفہ افتاب شہید ہائیر سیکنڈری سکول حیات آباد، فاروڈ گرلز سکول حیات آباد، گوتنمنٹ گرلز ڈگری کالج حیات آباد، قائداعظم ڈگری کالج حیات آباد کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز حیات آباد پشاور کا دورہ کیا دورہ کے موقع پر انہوں نے مختلف ہالز کا معائنہ کیا اور طلباء سے گفتگو پر عزم رہنے کی اپیل اور ماسک پہننے کی تلقین کی اور پرنسپل صاحبان کو طلباء کیلئے بہتر سہولیات فرام کرنے کی ہدایت کی۔
