جیکب آباد میں گیارویں جماعت کا پرچہ سینٹر میں نقل اور موبائل فون کا سرعام استعمال جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں گیارویں جماعت کا پرچہ سینٹر میں نقل اور موبائل فون کا سرعام استعمال جاری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں انٹرمیڈیٹ بورڈ کی زیر نگرانی ہونے والے گیارویں جماعت کے امتحانات میں فزکس کا پرچہ لیا گیا،امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر میں امیدواروں کی جانب سے موبائل فون کا سرعام استعمال کیا جارہا تھا اور امیدوار واٹس اپ کے ذریعے نقل کرتے رہے جبکہ سینٹر کے باہر غیر متعلقہ افراد کے ہجوم تھے، امتحانی سینٹر کے باہر پولیس کی نفری کو تعینات کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجودانتظامیہ امتحانی مراکز میں نقل کو روکنے میں ناکام نظر آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں