انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ معظم جاہ انصاری کا جمرود شاہ کس کا دورہ۔

Spread the love

دورہ کے موقع پر سی سی پی او پشاور بھی انکے ہمراہ تھے۔

جمرود(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری کا جمرود شاہ کس کا دورہ اس موقع پر سی سی پی او پشاور بھی انکے ہمراہ تھے آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے جمرود پولیس اہلکاروں اور نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم میں منشیات کے خلاف بہترین کاروائیوں پر سرٹیفیکٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے معظم جاہ انصاری نے جمرود ایس ایچ او اکبر آفریدی اور انکے ٹیم ایڈیشنل ایس ایچ او ماجد خان،ایڈیشنل ایس ایچ او زوالفقارعلی،عدنان آفریدی اور دیگر کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات سے نواز تھے ہوئے انکی کارکردگی کو سراہا ہے۔معظم جاہ انصاری نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشی سمیت جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ منشیات فروشی نے ہمارے معاشرے کو کھوکھلا کردیا ہے جبکہ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل کو تباہی سے دوچار کیا جارہا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے۔
جمرود پولیس نے این ای ٹی ٹیم کے ساتھ کم وقت میں منشیات فروشی کے خلاف کامیاب کاروائیاں کی ہے جو کہ قابل تحسین ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں جمرود پولیس نے کئی بڑے بڑے ،اہم منشیات فروشوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کرکے مقدمات درج کردئے ہیں جبکہ منشیات قبضے میں لیکر سرکاری مال خانے میں جمع کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں