زنی کے دوران حجرہ میں قمار بازی میں مصروف 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ تہکال کی حدود میں مجرم اشتہاری پر چھاپہ زنی کے دوران حجرہ میں قمار بازی میں مصروف 9 افراد کو گرفتار کرلیا ،گرفتار افراد کے قبضے سے داو پر لگی رقم ایک لاکھ 12 ہزار روپے ، نائن ایم ایم پستول ، قمار بازی کا سامان دو عدد تاش، کیلکولیٹر اور رجسٹرات برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان کو اطلاع ملی کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم مہران شاہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اپنے حجرہ میں موجود ہے جس پر ایس ایچ او شکیل خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ واقع حجرہ پرچھاپا زنی کرکے شتہاری ملزم مہران شاہ عدم موجود پایا گیا جبکہ حجرہ میں قماربازی میں مصروف 9 افراد 1۔میزبان شاہ عرف قاری 2۔انعام الرحمن
ممتاز 4. عاطف 5. زر محمد 6. نور شاہ 7. زیورشاہ 8. شیر علی اور 9. خان نواب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے داو پر لگی رقم ایک لاکھ 12 ہزار روپے، ایک عدد پستول نائن ایم ایم ، 5 عدد کارتوس آلات قمار بازی دو عدد تاش، دو عدد کیلکولیٹر ، دو عدد رجسٹر برآمد کرلیے گئے ، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کے ساتھ ساتھ قمار بازی کا یہ اڈا میزبان شاہ عرف قاری کی سرپرستی میں چلنے کا بھی اعتراف کرلیا جو کہ مجرم اشتہاری مہران شاہ کا بیٹا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
