صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے پشاور جی ایم سوئی نادرن گیس کو ھٹانے کا مطالبہ کردیا۔

Spread the love

مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر باغی نے نوتھیہ قدیم وجدید میں ناروا سوئی گیس لوڈشیڈنگ کیخلاف علاقہ مکین کے ساتھ ملکر احتجاج کر رہے ہیں۔

پیچھلے دو سالوں سے نوتھیہ قدیم و جدید گلبرگ کے علاقہ مکین کا جی ایم سوئی گیس کے دفتر کے چکر لگا رھے ہیں۔میڈیا سے گفتگو

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے صوبائی ترجمان و سابقہ ڈسٹرکٹ کونسل ممبر پشاور صفدر خان باغی نے نوتھیہ قدیم غنی سٹریٹ ،جمعہ خان محلہ ،انگور والی مسجد تالاب روڈ ،گلستان کالونی،گل افشاں کالونی،ایف سی کالونی،گل گشت کالونی ، چارخانہ روڈ ،لیونوں بابا زیارت، بمبہ روڈ ،محلہ شاسہوار، تاج محمد زرگر ،حافظ منہاج الدین ٹینکی نوتھیہ جدید ، مسکین اباد ،گل آباد ،اقبال آباد،گلبرگ وغیرہ کے علاقوں میں شدید گرمی میں سوئی گیس ناپید اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف علاقہ مکین کے ساتھ ملکر احتجاج کر رہے ہیں۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کہ پیچھلے دو سالوں سے نوتھیہ قدیم و جدید گلبرگ کے علاقہ مکین جی ایم سوئی گیس کے دفتروں کے چکر لگا رھے ھیں لیکن مزکورہ محلقہ علاقوں میں شدید گرمی میں بھی سوئی نادرن گیس ناپید ہے۔انہوں نے کہا کہ سوئی گیس افسران سے بزات خود رابطہ کیا لیکن انکے کانوں پر جوں نہیں رینگتی وہ کسی بھی گھریلوں صارفین کی کمپلینٹ پر کرنے والے صارف سے سیدھے منہ سے بات نہیں کرتے آئے روز بننے بنائے نئے مین روڈز کی کھودئی کروا کر سوئی گیس افسران فوٹو شوٹ کرکے کے احکام بولا اور ڈیپارٹمنٹ کو سب اچھا ھے کی رپورٹ دی جاتی ھے۔مزکورہ سروئیر عوام کو اور جی ایم سوئی گیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر چلے جاتے ہیں۔ صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا تقریبا دو ماہ سے مزکورہ ائیریز میں گھریلو صارفین کو سوئی نادرن گیس کے بلز بھاری بھرکم بھیجے جارہے ہیں اوربدلے میں سوئی گیس انتظامیہ کی مہربانیوں سے سوئی گیس میٹرز میں پانی دستیاب ھے جبکہ مہنگائی کے اس بحرانی دور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس ناپید ھونے کی صورت میں بازار سے موجودہ حکومت کی مہربانی کے صلے مہنگی قیل پی جی اور فان گیس خرید کر سلینڈر میں پھرواکر گھریلو صارفین سلینڈر کی گیس سے کچی پکی ترکاری روٹی بنانے پر مجبور۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب کرونا وبا کے باعث دھیاڑی دار مزدور کار غریب طبقے کی آمدن نہ ہونے سے اور مہنگی سلیڈر بھروانے سے قمر توڑ ڈالی ھے۔ آخر نوتھیہ قدیم و جدید گلبرگ کی سوئی گیس لوڈ شیڈنگ کی ماری ھوئی عوام جائے تو کہاں جائے۔صوبائی ترجمان صفدرخان باغی نے وفاقی وزیر پٹرولیم سے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ مزکورہ علاقوں کے گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے اور سوئی گیس ڈیپارٹمنٹ متعلقہ افسران و مزکورہ علاقوں کو سوئی گیس کی سہولت فراھم کرنے میں غفلت کے مرتکب ھوئے ھیں ان افسران کے خلاف محکمانہ انکوئری کا آغاز فلفور کیا جائے اور جی ایم سوئی نادرن گیس کو اپنے عہدے سے ھٹایا جائے ورنہ علاقہ مکین سوئی گیس میٹرز گھروں سے نکال کر سوئی نادرن گیس کے جی ایم آفس حیات آباد کے سامنے دھرنہ دیکر پھینک آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں