جشن ولایت مولائے کائنات لیسٹر میں تحریک عظمت آل و اصحاب رسولﷺ کے زیر اہتمام منعقد ہوا

Spread the love

(حافظ محمداحمد کی رپورٹ)
جشن ولایت مولائے کائنات لیسٹر میں تحریک عظمت آل و اصحاب رسولﷺ کے زیر اہتمام منعقد ہوا اور عقیدت و احترام سے منایا گیا سجادہ نشین پیر سید دلیر بادشاہ بخاری مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے اظہارِ خیال فرمایا۔اور جس میں برطانیہ بھر سے علماء اکرام نے شرکت کی اور مولائے کائنات سیدنا مولا علی رضی اللہ عنہ کی عظمت اور شان بیان فرماٸی اور خصوصی خطاب حجتہ السلام علامہ پیر سید عرفان شاہ مشہدی موسوی کاظمی دامت برکاتھم نے لاجواب اور کیفیات سے بھرپور روحانی خطاب فرمایا ۔ سادات کرام اور علما اسلام کی بھرپور شرکت تھی ۔ تحریک کے عہدہداران نے اس پروگرام کو مختصر وقت میں کامیاب کیا ۔ پیر دلیربادشاہ بخاری مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے میڈیا کو مزید بیان دیتے ہوٸے فرمایا کہ لیسٹر کے عوام اہلسنت کی بھرپور شرکت اور جذبات لائق تحسین ہیں ۔ کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر ہم پیر سید سلطان شاہ کاظمی اور مفتی ولی رضا قادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور مہر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی صاحب نے مکمل سرپرستی فرمائی ۔ احسن العلما والمشائخ پیر سید محمد احسن میاں اشرفی نے محفل کو زینت بخشی ۔ کارکنان نے اپنے جذبات کا بھر پور اظہار فرمایا ، محفل اوّل تا آخر علی علی کے نعروں سے گونجتی رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں