گلگت ( مظہر علی مغل سے) AC /ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت امیر تیمور نے کہا کہ سیلابی ریلے کے باعث پہنچنے والے نقصانات کی بحالی کیلئے سرگرمیوں کو تیز کردیا گیا ہے گلگت کے تینوں نالوں میں سیلابی ریلے کے باعث قریبی اور نشیبی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے نالوں کی راستوں کی تنگی کی وجہ سے سیلابی ریلے نے نقصان پہنچایاہے شکر ہے زیادہ نقصان نہیں پہنچ سکاالبۃ سیلابی ریلے کے باعث پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کیلئے حکومتی اعلان پر عملدرآمد کیاجائیگا سیلابی صورتحال کے باعث پہنچنے والے نقصانات کاتخمینہ لگانے کیلئے جلد فیلڈ ریونیو سٹاف رپورٹ کریں گے شفاف رپورٹنگ کے بعد ہی حقداروں کو انکاحق دیا جائیگا، جبکہ ضلعی انتظامیہ آزمائش کے اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن(ر) اسامہ مجید چیمہ کے قیادت میں ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور دیگر ادارے بحالی کیلئے سرگرداں عمل ہے ان شاء اللہ جلد بحالی کے کام مکمل ہونگے مجسٹریٹس، میونسپل کارپوریشن کا انجینئرنگ شعبہ میونسپل بلڈنگ انسپکٹرز،ایم سی فورس کے ہمراہ بحالی کے کام میں گزشتہ 72 گھنٹوں سے متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں یہ باتیں اتوار کے روز چیف کوآرپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر مختار احمد،اور سیکٹر مجسٹریٹس کے ہمراہ متاثرہ علاقوں کارگاہ، بر مس، کھر، امپھری تھوپچار، جوٹیال، سکوار، اور دیگر متاثرہ علاقوں میں جاری بحالی اور امدادی کاموں کا جائزے لینے کے موقع پر متاثرین سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں ریاستی اداروں نے امدادی اور بحالی کے کاموں میں تیز ی لائی ہے سیلابی ریلے نے رہائشی مکانات اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جوکہ ایک بڑی آزمائش ہے بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ انکی شہری انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جس دن سے سیلابی ریلے کی خبر ملی تب سے لیکراب تک پوری انتظامی مشینری انکے ساتھ ہے اور بحالی کے کاموں میں کوشاں ہے واضح رہے اسسٹنٹ کمشنر گلگت امیر تیمور ڈپٹی کمشنر گلگت کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیلابی ریلے کے باعث پہنچنے والے نقصانات کے ازاے او ر بحالی کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ 72 گھنٹوں سے متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسکی ٹیم کے جانب سے فوری طور پر سیلابی ریلے سے متاثرہ عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے آزمائش کے اس گھڑی میں ساتھ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے
