اسلام آباد میں سرعام بے حیائی ڈسپلن کا منہ چڑھاتی تصویر

Spread the love

دینہ(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد میں سرعام بے حیائی ڈسپلن کا منہ چڑھاتی تصویر یہ یوں ہی نہیں بنائی گئی سوچ سمجھ کر بنائی گئی ہے۔عقیدہ کے سامنے ننگے جسم پاکستانی قوم کے منہ پر تمانچہ ہیں یہ ہماری اقدار کو وفاقی دارالحکموت میں بانی پاکستانی کے سامنے چیلنج کیا گیا ہے ۔اپنے آپ کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے باسی کہنے والو کے لیے اعلان جنگ ہے جس دن ایک قوم ایک نصاب کا نعرہ پوری آب و تاب سے لگایا جا رہا تھا اسی دن بے حیائی کا سیلاب ہماری بنیادوں سے ٹکرا رہا تھا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت پاکستان ان کے خلاف کوئی ٹھوس اقدامات کرتی ہے یا رسمی باتوں سے ان کا چھٹکارا ہو جائیگا۔ہم پاکستانی ہیں اور اسلام ہمارا ریاستی مذہب ہے ۔ اسلام کی حدود و قیود سے جسے تکلیف ہے یہ ملک اس کے لیے نہیں بنا۔ بانی پاکستان نے کہا تھا کہ ہر کوئی اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزارنے میں آزاد ہے اس کا ہر گز مطلب یہ نہیں تھا کہ آپ اسلام کو ہی بدنام کرنا شروع کردیں. تو اسلام آباد میں کبھی سیلاب تو کبھی کرونا وائرس کیوں نہ آئے یہ بھی بے حیائی کا ہی نتیجہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں