شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی بدولت آج مملکت خداداد میں امن قائم ہوا ہے۔عباس مجید مروت
پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے زیر اہتمام چیف ٹریفک آفیسر کی سربراہی میں یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پشاور میں پر وقار تقریب جس میں ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ‘ ایس پی سٹی ٹریفک طاہر وزیر‘ ڈی ایس پیز صاحبان اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور گلدستہ رکھا و فاتحہ خوانی کی منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر پشاور عباس مجید خان مروت نے کہا کہ یوم شہداء پولیس کے منانے کا مقصد انہیں خراج عقیدت پیش کرنا اور ان کو یاد کرنا ہے کیونکہ یہ ہماری فورس کا اہم حصہ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شہداء پولیس نے وطن عزیز کے دفاع کو مضبوط کرنے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانیاں دی ہیں شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں جن کی قربانیوں کی بدولت آج مملکت خداداد میں امن قائم ہوا ہے انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیاں سب سے زیادہ ہیں جس کا ثبوت آئی جی رینک سے لے کر کانسٹبل تک پولیس افسران کی شہادت ہے انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین خود کو کسی طور پر بھی تنہا نہ سمجھیں پوری پولیس فورس ان کے ساتھ ہر خوشی اور غم کے موقع پر کھڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین نے اپنے لخت جگر وطن عزیز کیلئے قربان کیے ہیں جن کی قربانی کسی طور پر بھی رائیگاں نہیں جانے دی جائیگی۔
