چیف ٹریفک افیسر عباس مجید خان مروت کی شہید ڈی ایس پی امان اللہ خان کی قبر پر حاضری

Spread the love

قبر پر حاضری کے موقع پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز فضل احمد جان، ایس پی ٹریفک کینٹ امان امان اللہ خان اور ایس پی ٹریفک سٹی طاہر وزیر بھی موجود تھے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی یوم شہدائے پولیس کی مناسبت سے گلوزئی میں شہید ڈی ایس پی امان اللہ خان کی قبر پر حاضری اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے شہید ڈی ایس پی کی قبر پر سلامی پیش کی قبر پر حاضری کے موقع پر ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹررز فضل احمد جان‘ ایس پی ٹریفک کینٹ امان اللہ خان اور ایس پی ٹریفک سٹی طاہر وزیر بھی موجود تھے شہید کی قبر پر سلامی پیش کرنے کے موقع پر شہید ڈی ایس پی امان اللہ کے فیملی ممبران بھی موجود تھے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے شہید امان اللہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پھولوں کا گلدستہ رکھا اس موقعپر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی امان اللہ ایک ایماندار اور قابل آفیسر تھے جنہوں کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے گلوبل ٹائمز میڈیا کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ شہید ڈی ایس پی امان اللہ خان کی فیملی خود کو تنہا نہ سمجھے بلکہ پوری پولیس فورس ان کے ساتھ ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج مملکت خداداد پاکستان میں امن ان ہی شہداء کی بدولت قائم ہے جن کو کبھی نہیں بھولیں گے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے پولیس شہداء نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنے لخت جگر کو قربان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں