شمالی وزیرستان میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ہے۔

Spread the love

اس موقع پر یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن میرانشاہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی ہیں اور بلڈڈونیشن کیمپ لگایا گیا
پختونخواہ کے دیگر اضلاع کے طرح شمالی وزیرستان میں بھی یوم شہدائے پولیس انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ایس پی انویسٹیگیشن عقیق حسین کے زیر نگرانی بلڈڈونیشن کیمپ لگایا گیا تھا یوم شہدائے پولیس کے سلسلے میں پولیس لائن میرانشاہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں پاک فوج کے میجر جنرل شاکراللہ خٹک جی او سی سیون ڈویژن ۔ڈپٹی کمشنر شاھد علی خان ڈسٹرکٹ پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈاپور۔ایس پی انویسٹیگیشن عقیق حسین۔ڈی ایس پی سید جلال خان وزیر۔ قبائلی مشران اور پولیس شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شمالی وزیرستان سمیت پورے صوبے کے پولیس فورس نے امن کے لئے اپنے جانوں کی نذرانے پیش کر کے تاریخ رقم کر دی ہے اور اج ان شہداء کے قر بانیوں کے بدولت پورے صوبے میں امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے شہداء کو نہیں بھلاتے ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال 4 اگست کے دن کو ان شہداء کے قربانیوں کو یاد کیا جاتا ہے ۔مہمان خصوصی میجر جنرل شاکراللہ خٹک جی او سی سیون ڈویژن۔ڈی سی شاھد علی خان اور ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے میرانشاہ پولیس لائن میں پولیس یادگار شہداء پر سلامی دی پھول چڑھائے اور ملک کی سلامتی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصو صی دعا بھی کی گئی۔ تقریب کے اخر میں شمالی وزیرستان کے 43 شہداء کے ورثاء میں پولیس کے جانب سے تحائف تقسیم کئے نقد امداد آور بچوں میں ٹافیاں تقسیم کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں