جرمنی سفیر برن ہارڈ شیلاجیک کی خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ۔

Spread the love

اس موقع پر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد صدیق آفریدی اور دیگر تاجر برادری و صنعتکاروں نے جرمنی کے سفیر کا استقبال کیا۔

میرانشاہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے سفیر عزت مآب جناب برن ہارڈ شیلاجیک کی خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ اور تاجر برادری و صنعتکاروں سے ملاقات۔ اس موقع پر خیبر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد صدیق آفریدی، شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللہ وزیر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کنونیئر سید جواد حسین کاظمی نے جرمنی کے سفیر کا استقبال کیا اور اسے چیمبر سیکرٹریٹ آمد پر خوش آمدید کہا۔شمالی وزیرستان چیمبر کے صدر حاجی قدیر اللہ وزیر نے اپنے ضلع شمالی وزیرستان کی معاشی صورتحال اور غلام خان پاک آفغان بارڈر پر درپیش تاجروں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا اور جرمنی کے سفیر نے پاک جرمنی تجارت کو فروغ دینے اور تاجروں کو ویزہ پراسیس میں درپیش مشکلات میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جرمنی کی فلاحی تنظیم GIZ نئے انضمام شدہ اضلاع میں فلاحی کام اور نوجوانوں کی تربیت کے حوالے سے مختلف کام انجام دے رہی ہے جس کا دائرہ وسیع کیا جائے گا تاکہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو بھی آگے لایا جاسکے۔ آخر میں شمالی وزیرستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی قدیر اللہ وزیر نے خیبر چیمبر کے صدر اور عہدیداران کے ہمراہ جرمنی کے سفیر کو شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں