بچی کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے جمرود ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے باڑہ کے علاقے فورٹ سلوپ میں 03 سالہ بچی سلمہ کے پر اسرار طور پر خراب زخم کا نوٹس، بچی کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے جمرود ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کو انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے دورے کے دوران فورٹ سلوپ کے رہائشی 3 سالہ بچی سلمہ ولد خان کے پر اسرار خراب زخم کے متعلق خبر رپورٹ ہوئی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضلعی ہیلتھ سربراہ ڈاکٹر قاسم عباس کو فوری طور پر بچی کو ہسپتال منتقل کرنے اور ہر ممکن علاج معالجے کے لے ہدایات جاری کی تھی جس پر 3 سالہ بچی سلمہ کو جمرود ہسپتال منتقل کرکے وہاں پر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم نے بچی کا معائنہ کیا۔زخم کا جائزہ لینے کے بعد ڈاکٹروں کی جانب سے ان کے والد کو یقین دلایا گیا کہ بچی کی صحت یابی تک ان کا ہر ممکن علاج کیا جائیگا تاکہ بچی مکمل صحت یاب ہوسکیں۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد نے ضلعی ہیلتھ سربراہ کو اس ضمن میں خصوصی ہدایات دی ہے کہ بچی کےعلاج کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیں تاکہ بچی جلد صحت یاب ہوسکیں.
