پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں پولیس نے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 3 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے مختلف جگہوں پر کاروائیاں کرتے ہوئے 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے، پولیس ترجمان کے مطابق میر پور برڑو تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک اشتہاری ملزم اللہ یار برڑو کو گرفتار کرلیا ہے علاوہ ازیں گڑہی حسن تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم حکیم بگٹی کو گرفتار کرلیا ہے ایک اور کاروائی میں گڑہی حسن تھانہ کی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم مسعود جمالی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پسٹل اور تین گولیاں برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں