کوئٹہ:(سید شاہ زیب شاہ) پاکستان کی 75 ویں سالگرہ پورے ملک میں جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔اسی سلسلے میں محکمہ کھیل نے صوبے بھ میں پاکستان ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا آغاز کر دیا۔ صوبے کے اکثر اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسران کی زیر نگرانی شروع ہو چکی ہے۔
جںکہ سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان میر عمران گچکی کی جانب سے تمام اضلاع کے افسران کو ان تقریبات کو یادگار بنانے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ دیگر اضلاع میں جلد ہی ان تقریبات کا آغاز کیا جائے گا۔ تاہم تمام اضلاع میں چودہ اگست کو اختتامی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ تمام اضلاع کے اسپورٹس آفیسر ان کی اپنے علاقوں میں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
