جیکب آباد میں نیب کی ٹیم پر پولیس کی موجودگی میں حملہ ہوا

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولا بخش سومرو نے کہا ہے کہ جیکب آباد میں نیب کی ٹیم پر پولیس کی موجودگی میں حملہ ہوا، نیب ٹیم پر حملے کی ذمہ دار ایس ایس پی ہیں، نیب ٹیم پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ملزمان سرعام گھوم رہے ہیں، پولیس نے نیب ٹیم پر حملے کا کیس نیب کی دی گئی درخواست کے مطابق درج نہیں کیا،اعجاز جکھرانی اگر صاف ہیں تو ضمانتیں کیوں لے رہے ہیں، نیب کی تفتیش سست روی کا شکار ہے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے، جیکب آباد کے ڈی سی اور ایس ایس پی سیاسی بنے ہوئے ہیں، شہر میں منشیات کھلے عام فروخت ہو رہی ہے اسلحہ کی نمائش کرکے عوام میں خوف پھیلایا جا رہا ہے، وفاقی وزیر کو دھمکیوں کی ویڈیو وائر ہوئی پولیس مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المحمد ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مولا بخش سومرو نے مزید کہا کہ نیب افسران پر پولیس کی نگرانی میں حملہ ہوااس وقت ایس ایس پی کیا کررہے ہیں نیب افسران جب محفوظ نہیں تو عام شہری کیسے محفوظ ہونگے، جیکب آباد شہر میں سر عام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں گھوم رہی ہیں اسلحہ کی نمائش کرکے شہریوں کو حراساں کیا جا رہا ہے آئیس، چرس سرعام فروخت کی جا رہی ہے وزیر اعظم، وزیر اعلی سندھ اس کا نوٹس لیں، کسٹم اور ایکسائیز محکمے کیوں خاموش ہیں جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور ٹرانسپورٹر کی 80فیصد ٹرانسپورٹ غیر قانونی ہیں کاغذات اور انجن نمبر چیک کئے جائیں، بیوروکریسی کو خرید کر بااثر اپنی من مانی کررہے ہیں شہریوں سے بھتہ لیا جا رہا ہے، ایس ایس پی سیاسی غلام بنے ہوئے ہیں ہر غیر قانونی کام ان کی نگرانی میں ہورہا ہے پولیس کے ذریعہ بااثروں نے دو نوجوانوں کوفل فرائی کروایاکوئی تحقیقات نہیں کی گئی، بدامنی کوپولیس روکنے میں ناکام ہے شہر میں کرائم بڑھا ہے بیگناہ افراد پر چرس کا کیس لگاکر دہشت پھیلائی جا رہی ہے گڑھی خیرو میں غیر قانونی اسلحہ جمع کیا گیا ہے وفاقی وزیر کو دھمکی دی گئی پولیس نے کچھ نہیں کیا ایس ایس پی کو نہ ہٹایا گیا تو تحریک چلائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ بلدیہ کو ماہانہ گرانٹ سمیت فراہمی آب منصوبے کو چلانے کے لئے ڈیڑ ھ کروڑ ملتا ہے لیکن شہری پھر بھی پانی کوترس رہے ہیں، بلدیہ آفیس کی حدود میں پرائیوٹ قبضہ کرکے بنگلہ بنایا گیا ہے جس میں پولیس اور بااثر افراد شراب پیتے اور جوا کھیلتے ہیں، بلدیہ جیکب آباد کو ملنے والے فنڈس کی تحقیقات کرائی جائے ڈی سی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں شہریوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں نہ کریں، بااثروں کے قبضے قائم ہیں ان کو کیوں مسما ر نہیں کیا جا رہاسپریم کورٹ کے احکامات کا غلط استعما ل نہ کیا جائے، ڈی سی جب سے تعینات ہوئے ہیں عوام سے نہیں ملتے دفتر ویران اور گھر میں دفتر کے کام کر رہے ہیں، تجاوزات مسمار کرنے کے علاوہ بھی ڈی سی کی ذمہ داری ہے جس کو وہ نہیں نبھا رہے گھر سے باہر نکلیں اور اپنی ڈیوٹی کریں، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کی عوام کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ ہونے پر مایوس ہیں فیصلوں میں تاخیر کی جا رہی ہے عوام اب ظالم جابر اور وڈیروں سے نجات چاہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چھ ماہ کے اندر جیکب آباد میں گیس لائین کا کام مکمل کرکے سپلائی شروع کی جائے گی وفاق کی جانب سے ملنے والے چالیس کروڑ کے فنڈ سے ایم این اے محمد میاں سومرو کی جانب سے جیکب آباد میں ٹف ٹائل کے کام ہو رہے ہیں کسی کو شکایت ہے تو نشاندہی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں