جہلم :چوہدری زاہد حیات
چوہدری فواد حسین کی قیادت ہر مکمل بھروسہ ہے انشاللہ چوہدری فواد حسین کی قیادت میں تحصیل کی قسمت بدل دیں گے ملک منور اعوان
جہلم پنڈ دادن خان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور رہنما پاکستان تحریک انصاف ملک منور اعوان نے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ اس حلقے کی خوش قسمتی ہے کہ اس حلقے کی قیادت چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید کے پاس ہے جس کے ثمرات پوری تحصیل بلکہ پورے ضلع کو مل رہے ہیں ملک منور اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کا ایک ایک ورکر چوہدری فواد حسین کی قیادت میں متحد ہے اور پارٹی باور عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں ملک منور اعوان نے کہا کہ کہ تحصیل ناظم پنڈ دادن خان کا امیدوار ہوں لیکن حتمی فیصلہ پارٹی اور چوہدری فواد حسین کریں گے اور ان کا ہر فیصلہ قبول ہو گا کیونکہ چوہدری فواد حسین کا ہر فیصلہ پارٹی اور حلقے کی بہتری کے لیے ہوتا ہے ملک منور اعوان نے کہا کہ سیاست میں آنے کا واحد مقصد عوام کی خدمت ہے اپنی دھرتی پنڈ دادنخان کی خدمت ہے اگر اللہ نے موقع دیا تو انشاء اللہ خدمت اور ترقی کی نئی مثال قائم کریں گے ملک منور اعوان نے کہا کہ چوہدری فواد حسین اور چوہدری فیصل فرید کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے ملک منور اعوان نے کہا پنڈ دادنخان کا ہر پاشندہ میرے لیے بھائی بیٹے کی طرح ہے اور ان کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں سیاست ہو یا سیاست سے باہر پنڈ دادنخان کی عوام کے لیے ہر وقت حاضر ہوں
