ٹھل میں سون واہ نہر کو 30 فٹ چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) ٹھل میں سون واہ نہر کو 30 فٹ چوڑا شگاف، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل زیر آب آگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں سون واہ نہر کو گاؤں خان محمد پہوڑ کے مقام پر 30فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل زیر آب آگئی، شگاف کی اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا جس پر گاؤں والے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو پر کرنے میں مصروف ہیں، متاثرین نے کہا کہ شگاف کے باعث ہمارا لاکھوں کا نقصان ہوا ہے اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا جس کی وجہ سے ہمارا زیادہ نقصان ہوا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے اور محکمہ آبپاشی کے حکام کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں