جیکب آباد میں آر سی سی کی ناقص منصوبہ بندی اور حکمت عملے سے شہر تباہ

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں آر سی سی کی ناقص منصوبہ بندی اور حکمت عملے سے شہر تباہ، فنڈس کا ضیاع ہونے لگا، شہر ی سہولت کے بجائے عذاب میں مبتلا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سیوریج نظام کو بہتر بنانے کے لئے یو ایس ایڈ کے تعاون سے ایم ایس ڈی پی کے کنسلٹنٹ آر سی سی کی جانب سے گلی محلوں میں نالیوں کی تعمیر اور بڑے نالوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے، شہر کے مختلف علاقوں اے ڈی سی کالونی، موچی بستی، صرافہ بازار، قائم الدین اسٹریٹ، کامورا لین، واپڈا کالونی اور دیگر میں نالیوں کی ناقص تعمیر، تیکنیکی نقص اور نالوں کی صفائی کے لئے بلاوجہ حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑکوں کو کھود کر برباد کرنے کی شکایات ہیں، آر سی سی کنسلٹنٹ کی ناقص منصوبہ بندی اور حکمت عملی کی وجہ سے شہر کھنڈر میں تبدیل ہو گیا ہے اور فنڈس کا ضیاع ہو رہا ہے، سڑکوں کی تباہی کی وجہ سے شہری سہولت کے بجائے دہرے عذاب میں مبتلا ہو گئے ہیں، نالیوں کی تعمیر اور نالوں کی صفائی کی وجہ سے شہری سڑکوں کی تھوڑ پھوڑ اور کھدائی کی وجہ سے سخت پریشان ہیں ٹریفک کی روانی سمیت پیدل چلنا دشوار ہو گیا ہے متعدد علاقوں میں تو ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہوگئے ہیں اور تین سے پانچ ماہ سے کام بند ہے صفائی کے لئے کھودے گئے نالوں کو بڑے صلیب رکھ کر مکمل بند کرنے کے بجائے خانہ پوری کی گئی ہے جس کی وجہ سے روڈ ناہموا رہو گئے ہیں، غلط طریقے سے کھلے نالوں پر رکھے گئے صلیبوں کی وجہ سے حادثات بھی معمول بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں