اڈا کھوئی کے نزدیکی گاؤں175/177/9L میں بغیر بنیادی سہولتوں ،سیوریج ،بجلی ،سڑکیں ،پارک ،مسجد،وغیرہ وغیرہ کے سادہ لوح لوگوں سے ان کی عمر بھر کی جمع پونجی ہتھیانے کا سلسلہ جاری و ساری ،
ہڑپہ ،(آ صف ندیم سے)،تحصیل چیچہ وطنی انتظامیہ کی ،ملی بھگت ،نا اہلی،یا ٹاوٗن ما فیا با اثر اڈا کھوئی کی حدود میں غیر قانونی ہاوٗسنگ کالونیوں کی بھر مار،ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق،تحصیل کونسل چیچہ وطنی کی حدود میں واقع گاوٗں 175/177/9L نزد اڈاکھوئی غیر قانونی ہاوٗسنگ کالونیاں بنانے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری وساری ہے ان ہاوٗ سنگ کالونی مالکان نے ہر معاملے پرگورنمنٹ کی ریکوایئرمنٹ کو مکمل طور پر نذر انداز کردیا ان رہائشی منصوبوں میں نہ سڑکوں کی پیمائش پوری نہ سیوریج سسٹم نہ پانی نہ بجلی ،نہ پارک ،نہ مسجد،ان نوسر بازوں کی دیدہ دلیری دیکھیں کہ نہ ہی کو ئی مستقل دفتر اس کے باوجود یہ لوگ اپنے ایجنٹ مافیا اور اپنی چکنی چپڑی باتوں اور مستقبل کے سوہانے خواب دکھا کر سادہ لوح لوگوں سے ان کی عمر بھر کی جمع پونجی ہتھیانے کا سلسلہ جاری و ساریرکھے ہوئے ہیں ،اس غیر قانونی دھندے کا سرعام جاری رہنا تحصیل کونسل چیچہ وطنی انتظامیہ کی ،ملی بھگت ،نا اہلی،یا پھرٹاوٗن ما فیا کے با اثرہونے کامنہ بولتا ثبوت ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ساہیوال بابر بشیر اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چیچہ وطنی رانا شاہد ندیم سے ان غیر قانونی ہاوٗسنگ اسکیموں کو فوری طور پر سیل کرکے لوگوں کے معاشی قتل سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لینڈ مافیا گاوٗں سے ملحقہ زرعی اراضی اونے پونے داموں خرید کر وہاں پر بلاک یا ٹاوٗن بناکر محکمہ کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمیٹ افسر سے مک مکا کرکے بغیر محکمہ جات کے این او سی کے یہ لوگ لوٹ مار کاسلسلہ شروع کردیتے ہیں ان غیر قانونی ٹاوٗن مالکان کا محکمہ جات سے این او سی نہ لے کرقومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کوجھوٹ کی کہانی سناکر پلاٹوں کے پیسے لے کرضروریات زندگی کی بنیادی سہولتیں نہ دینا ظلم و زیادتی اور غیر قانونی اقدام ہے اس سارے کھیل میں انتظامیہ کی جشم پوشی ان عناصر کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے جو یہ کھیل کھیل رہے ہیں
