جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد کے نوجوانوں کی کار بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب حادثے کا شکار، کیڈٹ کالج کے شاگرد سمیت 3 نوجوان فوت، 2 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے اے ڈی سی کالونی کے رہائشی کھوسہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے نوجوان کوئٹہ گھمانے کے لیے جارہے تھے کہ بلوچستان کے علاقے سبی کے قریب لمجی کے علاقے میں ان کی کار تیز رفتاری کے باعث قابو سے نکل کر کھاہی میں گر پڑی،جس کے نتیجے میں کیڈٹ کالج مری کا شاگرد محسن علی کھوسہ اور یوسف کھوسہ موقع پر فوت ہوگئے جبکہ ذاکر کھوسہ، کلیم اللہ کھوسہ اور راشد کھوسہ شدید زخمی ہوگئے، علاقہ مکینوں نے فوت اور زخمی ہونے والوں کو کار سے نکالا اور سبی کے سول اسپتال منتقل کیا جہاں ایک زخمی کلیم اللہ کھوسہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا، اطلاع پر فوت ہونے والے نوجوانوں کے ورثہ سبی پہنچے جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ان کی حوالے کی گئی لاشیں جیکب آباد پہنچنے پر علاقے میں سوگ کا ماحول پیدا ہوگیا۔
