جیکب آباد (نامہ نگار)شہادت امام حسین ؓ ہمیں اس بات کی یاد دلاتی ہے کہ جب زمین پر اللہ کی نافرمانی ہوتی ہے تو واقعہ کربلا جیسے واقعات ہوتے ہیں محرم الحرام کا مہینہ شروع بھی قربانی سے ہے اور ختم بھی قربانی پر ہوتا ہے اللہ کی زمین پر جب اللہ کے نظام کی بجائے انسان اپنا قانون لاگو کرتے ہیں تو مسلمان اس نظام کے خلاف جدوجہد کرتا ہے اپنی جان اور مال کی پرواہ کئے بغیر اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتا ہے جب تک اسلامی قانون کا نفاذ نہ ہو جائیں۔ان خیالات کا اظہار جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ سندھ عائشہ ظہیر نے جیکب آباد شہر میں شہادت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم کیا تھا قائد اعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا قانون وہی ہوگا جو آپ ﷺلے کر آئے ہیں آج جماعت اسلامی اس قانون کو پاکستانی نظام میں لانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ ضلع کی ناظمہ نگینہ عبدالرسول اور شہر کی ناظمہ ام عبدالحسیب بھی ساتھ موجود تھیں۔
