کوئٹہ(سید شاہ زیب شاہ) جشن آزدی پاکستان ڈائمنڈجوبلی سپورٹس تقریبات کے سلسلے میں جوڈو ایونٹ اختتام پزیر ہوگیا، بابئی سپورٹس اکیڈمی نے 80پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی، تاجیم سپورٹس اکیڈمی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جوڈو ایونٹ میں کوئٹہ کے ٹاپ ساتھ اکیڈمیز کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ایونٹ کا آغاز 12اگست کو ہوا اور 13 اگست کو ایونٹ کا اختتام ہوا اور فائنل مقابلے منعقد ہوئے جسمیں کھلاڑیوں نے شاندار انداز میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہی میڈلز اپنے نام کیے، کھلاڑیوں نے جشن آزادی سپورٹس تقریبات کے سلسلے میں جوڈو ایونٹ کی انعقاد کو سراہا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر بشیر خان بابئی صدر بلوچستان جوڈو ایسوسی ایشن اور اعزازیہ مہمان کانچو محمد انیس صدر سکھر جوڈو ایسوسی ایشن تھے
