وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) ارض وطن کی عظمت کی حفاظت ھمارا ایمانی فریضہ ھے. عظیم تر پاکستان کی تکمیل کے لئے جدو جہد وطن سے محبت کی علامت ھے.پاکستان کی حرمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. پاکستان کا وجود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مہربانی کا صدقہ ھے اور یہ اللہ کے کرم سے تاقیامت قائم و دائم رھے گا. ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد رانا امجد محمود نے یوم آذادی کی تقریب سے خطاب کرتے ھوے کیا.تقریب میں ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا،تحصیلدار محمد اکرم گجر، ایلیٹ فورس کے ڈی ایس پی محمد اسد چیمہ،کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام مرتضی قاضی، پی ٹی آئی کے راہنما چوہدری محمد یوسف، میڈم پروین شیخ، محمد آصف کلیر،مارکیٹ کمیٹی کے چئیرمین محمد شہباز چیمہ، ٹی ایچ کیو کے ایم ایس ڈاکٹر عمر شریف راٹھور، ریسکیو کمانڈر فیاض قمر، ڈی پی ایس کالج کی پرنسپل میڈم فاطمہ ڈار،مسلم ھینڈز کے طارق ملک، ایس ایچ او خالد گجر،چائلڈ سوشل ورکر محمد کاشف جاوید ملک،چیف آفیسر بلدیہ محمد فیاض صدر بار محمد شہباز چیمہ کے علاوہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی، قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر رانا امجد محمود نے سبز ھلالی پرچم لہرایا اور سب نے مل کر قومی ترانہ گایا. تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی. اس موقع پر جشن آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی.
