ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر افس خیبر میں جشن آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

Spread the love

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان نے جشن آزادی کے مناسبت سے پرچم کشائی کی۔

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ خیبر کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر افس خیبر میں جشن ازادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان نے جشن ازادی کے مناسبت سے پرچم کشائی کی۔ بعد ازاں پولیس کے جوانوں نے سلامی پیش کی اور ملک و قوم کی ترقی و سالمیت کیلئے دعائیں مانگی گئی.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کیلئے ہمارے بڑوں نے لا زوال قربانیوں کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں ایا۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ پاکستان حاصل کرنا اتنا آسان نہیں تھا شہیدوں کی قربانی سے یہ ملک حاصل ہوا ہے تمام شہداء بشمول غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہے۔ہر پاکستانی شہری ملک و قوم کے وقار کی بلندی کیلئے ایمانداری کو اپنا شعار بنائیں۔تحریک پاکستان میں ہمارے اکابرین نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اس ملک کی حفاظت کیلئے ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا۔جشن آزادی منانا یقینا ایک بڑی نعمت ہے اس لئے ہم سب کو مل کر ملک کی سلامتی اور استحکام کیلئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔آج کا دن ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی کا دن ہے۔جشن ازادی جو کہ تاریخ کے ایک اھم ترین دن کے طور پر منایا جاتا ہے یہ عظیم قوموں کی نشانی ہےعظیم قومیں اپنی آزادی کے دن بہت عقیدت اور شان و شوکت سے مناتی ھیں۔ اسی جزبے سے پچھلے سالوں کی طرح ھم سب مل کر اپنی آزادی کا دن 14 اگست کو انتہائی عقیدت و احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منائیں اور اس ازادی کے دن ہم سب اس بات کا عہد کریں کہ ھم سب سچائی ، دیانت داری ، ایمانداری ،خلوص دل اور جذبہ حب الوطنی کے ساتھ اگے بڑھیں تاکہ پاکستان کو عالم اسلام کا عظیم قلعہ بنائیں۔اس 14 اگست پر اس عظیم ماوں کے گوشہ جگر شہدا کو کبھی نہ بولیں جنہوں نے اس مقدس سرزمین کی حفاظت کرتے ھوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں