جیکب آباد(نامہ نگار) مرحوم صحافی میر بھٹی نے ہمیشہ اپنی قلم کے ذریعے مظلوم عوام کی ترجمانی کی، ٹھل کی صحافت میں میر بھٹی کا نام ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا اور یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار لاڑکانہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر سرکش سدھایو، تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے صدر عارف کریم مغل، جیکب آباد کے صدر عبدالرحمن آفریدی،ٹھل پریس کلب کے صدر مجید نوناری، زاہد حسین رند، عبدالغنی کھوسو، آصف علی بھٹی، یوسف رند، خاوند بخش بھٹی، عبدالحفیظ سومرو، سجاد بھٹی، عرفان کریم مغل، عرض بنگلانی، عبدالحفیظ کھوسو، شفقت کھوسو ودیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ صحافی میر بھٹی نے اپنی زندگی کے 36سال صحافت کو دئیے اس دوران اُس نے ہمیشہ قلم کی حرمت کی پاسبانی کی اور ہمیشہ بلا خوف و خطر اپنے علاقے کے مسائل کو اجاگر کیا اور بدعنوانیوں کا پردہ چاک کرکے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے،انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک نڈر، بے باک، حق گو،بہت سی خوبیوں کے مالک اور اعلیٰ پائے کے باخبر صحافی تھے،اس موقع پر صحافیوں نے ان کی صحافتی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
