تھانہ تہکال کی حدود میں معصوم بچہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار.

Spread the love

گرفتار ملزم کا تعلق تکہال بالا سے ہے جس نے چند روز قبل طفل عاطف کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

پشاور(کرائم رپورٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ تہکال کی حدود میں بچہ اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق تہکال بالا سے ہے جس نے چند روز قبل طفل عاطف کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی، سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج سے ملزم کی شناخت کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا جس نے بتدائی تفتیش کے دوران معصوم بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق مدعی حضرت بلال ولدشمشاد سکنہ کنال ٹاون نے تھانہ تہکال پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ ان کے گھر کے سامنے لگے سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج میں پایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزم نے اس کے بھتیجے طفل عاطف کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے جس پر باضابطہ انکوائری شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ تہکال شکیل خان نے دوران تفتیش سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی تلاش شروع کی جس کی شناخت شکیل ولد یوسف سکنہ تہکال بالا کے نام سے ہوئی جس کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم شکیل نے ابتدائی تفتیش کے دوران طفل عاطف کو اغوا کرنے کی کوشش کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں