جیکب آباد(نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ 28اور 29اگست کو اندورن سندھ کے مختلف اضلاع میں جماعت اسلامی کے 80واں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ پروگرامات میں شرکت کریں گے، جماعت اسلامی سندھ کے ترجمان مجاہد چنہ نے صحافیوں کو بتایا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ 80ویں یوم تاسیس کے پروگرامات میں شرکت کے لیے اندورن سندھ کا دورہ کریں گے جہاں وہ 28اگست کو تنگوانی ضلع کشمور اور لاڑکانہ جبکہ 29اگست کو جیکب آباد، شکارپور اور سکھر میں منعقدہ پروگرامات میں خصوصی شرکت کریں گے۔
