گوجرہ:یوم عاشورہ
ملک بھر کی طرح گوجرہ میں بھی یوم عاشورہ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے شبیہہ ذوالجناح ، علم اور تعزیہ کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہو گیا جلوس میں اعزاز دار حسین علیہ السلام اور کربلا میں شہید ہونے والوں کی یاد میں سینہ کوبی، زنجیر زنی، مرثیہ خوانی کی گئی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے مرکزی امام بارگاہ حیدریہ میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوگیا پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
گوجرہ ( ڈاکٹر عبدالشکور گجر)
یوم عاشورہ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے مرکزی امام بارگاہ حیدریہ میں مجلس ہوئی جس میں ملک کے نامور علماء اکرام ذاکرین نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر روشنی ڈالی اختتام مجلس پر شبیہہ ذوالجناح ، شبیہ تعزیہ علم ، علمداروفا کا جلوس برآمد ہوا جلوس میں ہزاروں اعزاز دار حسین شریک ہوئے عزاء دار جلوس میں سینہ کوبی ، زنجير زنی اور مرثیہ خوانی کرتے رہے یوم عاشورہ کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چوک ملکانوالہ میں پہنچ گیا جھنگ روڈ امام بارگاہ ابوتراب سے آنے والا تعزیہ کا جلوس بھی مرکزی جلوس کے ساتھ مل گیا دوبارہ مجلس عزا ہوئی اور عزداران حیدر کرار نے ماتم داری اور زنجیر زنی کی سید اسد رضا زیدی نے خطاب بھی کیا ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے میٹل ڈیٹیکٹر کے ساتھ جلوس میں شامل ہونے والوں کی چیکینگ کی گئی ریسکیو 1122 کے مستعد عملہ اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی اپنی ڈیوٹی سخت گرمی میں سر انجام دی زنجیر زنی س
