کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں ہے۔صفدر خان باغی

Spread the love

الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن ہونا نہایت خوش آئین اقدام ہیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیات الیکشن کا آغاز ہو چکا ہے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں کوئی بھی سیاسی جماعت کا امیدوار جیتے مگر جیت صرف اور صرف کنٹونمنٹ بورڈ اور اسکی عوام کی ھونی چاہیے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی نمائندوں کو انتخابی نشان الاٹ ہو چکے ہیں اور صوبہ خیبر پختونخوا کے چھ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں ہیں اور کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی امیدوار ڈور ٹو ڈور کمپین کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں اپنی سیاسی جماعتوں کے پلیٹ فارم سے اپنے حلقے کے وارڈ میں جیت کیلئے زور آزمائی کر رہے ہیں۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن ھونا نہایت خوش ائین اقدام ہے اور الیکشن میں جس کسی جماعت کا امیدوار جیتا لیکن جیت کنٹونمنٹ بورڈ کی عوام کی ہوگی انہوں ںے کہا کے اس دفعہ پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے چھ کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی کے بلدیاتی الیکشن میں کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت یا اتحاد کا اعلان نہیں کرے گی۔ بلکہ تمام آزاد اور سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن میں حمایت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے کہا کنٹونمنٹ بورڈ بلدیاتی الیکشن کے مختلف سیاسی پارٹی امیدوارں نے باقائدہ رابطہ کیا گیا ہے لیکن تا حال کسی بھی ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا باضابط اعلان نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں خیبرپختونخوا کے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ق کے تمام اضلاع کی تحصیل اور یونین کونسل نیبر ھوڈ، ولیج کونسل، سٹی کونسل سطح پر اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی اور پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا اپنی سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی انشاء اللّٰہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں