کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی,نوشین حامد

Spread the love

گجرانوالہ،سٹی نائب صدر وومن ونگ محترمہ تمکین نقوی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے ڈاکٹر نوشین حامد، روبینہ شاہین اور پروین شیخ سے میٹنگ کرتے ہوئے۔

نعمان ﷲ چٹھہ، میاں طارق نے بہترین امیدواروں کا انتخاب کیا۔تمکین نقوی

گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں پی ٹی آئی کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر نوشین حامد، روبینہ شاہین، پروین شیخ، سٹی صدر انصاف وومن ونگ شکیلہ سلیم رانا اور سینئر نائب صدر انصاف وومن ونگ محترمہ تمکین نقوی نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پارلیمانی بورڈ/ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی چوہدری نعمان ﷲ چٹھہ، ضلعی صدر پی ٹی آئی رانا ساجد علی خاں، ٹکٹ ہولڈر میاں طارق محمود، ڈپٹی کوآرڈینیٹر کلین گرین حماد فاروق چیمہ بورڈ، سینئر رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زاہد آرائیں، ضلعی جائنٹ سیکرٹری وومن ونگ مبشرا زاہد، ضلعی سینئر نائب صدر حمیرا حماد، سٹی سیکرٹری فنانس نسرین کوثر سمیت دیگر کارکنان سے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نوشین حامد اور تمکین نقوی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی۔چوہدری نعمان ﷲ چٹھہ کی چیئرمین شپ میں پارلیمانی بورڈ نے بہترین امیدواروں کا انتخاب یقینی بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں