ملاقات میں چینی ورکرز کی سیکیورٹی سی پیک اور بلخصوص افغان معاملات پر بات چیت ہوئی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل کی چین کے سفیر نونگ رونگ سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین و مجاہد اسلام جنرل حمید گل کی فرزندان عبداللہ گل کی چین کے سفیر نونگ رونگ سے خصوصی ملاقات ہوئی ملاقات میں چینی ورکرز کی سیکیورٹی سی پیک اور بلخصوص افغان معاملات پر بات چیت ہوئی اس موقع پر عبداللہ حمید گل نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ چین کے سفیر نونگ رونگ ایک انتہائی قابل، ذہین اور پاکستان سے پیار رکھنے والی شخصیت ہے انہوں نے کہا کہ کہ چین اور پاکستان دونوں مضبوط ہمسایہ ممالک ہے چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہے اخر میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے چیئرمین عبداللہ حمید گل کا شکریہ ادا کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
