وفد کا چیئرمین ملک اکبر خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے ساتھ ملاقات

Spread the love

ملاقات میں شمالی وزیرستان کے مسائل غلام خان بارڈر کو تجارت کیلئے کھولنے اور چلغوزے کو کاٹنے پر خصوصی بات چیت کی گئی۔

وزیرستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان آل سیاسی اتحاد کے وقد کا چیئرمین ملک اکبر خان کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کے ساتھ ملاقات کی ۔ملاقات میں شمالی وزیرستان کے مسائل خصوصا گلام کیمپ میں موجود شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی واپسی ،غلام خان بارڈر کو تجارت کے لئےکھولنے اور چلغوزے کو کاٹنے پر خصوصی بات چیت کی گئی ۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا کہنا تھا ۔کہ قوم کے تمام جائز مطالبات کہ ہمیں احساس ہے اور ان پر کام ہو رہا ہے۔انشاءاللہ جلد آئی ڈی پیز کو اپنے علاقے میں واپس بھیجیں گے ۔جب کہ علاقے میں چلغوزے جمع کرنے کے لئے کل جرگہ مقرر کیا گیا ۔تاکہ منصفانہ طریقے سے یہ کام بھی تعمیر تک پہنچایا جا سکے ۔وفد میں وائس چیئرمین نور پیاو خان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خلیل خان ،اقبال خان ،رحمت اللہ ،آزاد نور خان شامل تھے ۔وفد نے ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں