جیکب آباد میں گیارویں اور بارہویں کے امتحانات میں نقل جاری

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں گیارویں اور بارہویں کے امتحانات میں نقل جاری،سرعام موبائل فون کا استعمال ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گیارویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات میں سرعام نقل جاری ہے، پیر کے روز بارہویں جماعت کا سندھی اور گیارویں جماعت کا بائیولوجی کا پرچہ ہوا، جیکب آباد میں قائم مختلف امتحانی سینٹرز میں نقل عروج پر رہی جبکہ امتحانی سینٹرز میں طلبہ سرعام موبائل فون استعمال کرتے رہے امتحانی سینٹرز میں تعینات پولیس اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں