انتخابی سیل میں دس وارڈز کیلئے دو انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔
حیدرآباد (نمائندہ اسد قریشی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد میں کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے لیئے صوبائی صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو نے انتخابی مہم کے حوالے سے ایک انتخابی سیل جبکہ دس وارڈز کے لیئے دو انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں، جن کے مطابق ضلعی صدر و معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ صغیر احمد قریشی کی قیادت میں الیکشن سیل میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر عاجز دھامرہ، ضلعی جنرل سیکریٹری علی محمد سھتو، ایم پی اے عبد الجبار خان، ڈویژنل اطلاعات سیکریٹری آفتاب خانزادہ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات احسان ابڑو، ڈاکٹر عرفان گل مگسی، اظہر سیال اور اختر بھرگڑی شامل ہیں، وارڈ 1 سے وارڈ 7 تک انتخابی کمیٹی صوبائی سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرہ کی قیادت میں بنائی گئی جس کے دیگر ممبران میں، صدر پی ایس 66 پاشا قاضی، برکت ببر، عاقل سموں، حسن جتوئی، زاھد بیگ، نصیر سلاوٹ، ریشماں بلوچ، ندیم جتوئی، مجیب چانڈیو، ایڈوکیٹ بلال چانڈیو، شہباز وستڑو شامل ہیں، جبکہ بقیہ تین وارڈز کے لیئے مشتاق کلہوڑو کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں رجب خاصخیلی، عارف خانزادہ، ساجدہ بلوچ، اکرم گدی، پیر ذیشان رفائی، ایڈوکیٹ ریحانہ نذیرگجر، عارف ہاشمی، سعید الدین، عابد سیال اور ملک کوثر شامل ہیں۔ صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے ضلعی صدر اور الیکشن سیل کے تمام ممبران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام وارڈز کے امیدواروں کی ہر ضرورت کو بروقت پورا کیا جائے، تمام وارڈز میں انتخابی مہم کے دوران تمام پارٹی عہدیداران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے اور بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے تاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں کلین سوئیپ حاصل کرکے کنٹونمنٹ بورڈ حیدرآباد میں ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن دوبارہ حاصل کرے۔
