کسی بھی تعلیمی ادارہ کے اساتزہ یا ملازم کو بغیر ویکسینیشن کے ادارہ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسسٹنٹ کمشنر یاسر ریاض
میرپور آزاد کشمیر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال یاسر ریاض کی زیرصدارت تحصیل ڈڈیال میں پبلک و پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور ٹریفک کنٹرول کرنے سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں انتظامیہ، ڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم، ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمار ڈار ، ٹریفک پولیس اور پبلک وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران جہاں جملہ کاروبار ہازندگی ایس او پیز کے مطابق کھل گے ہیں وہاں پبلک و پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی ایس او پیز کے مطابق کھل گئے ہیں۔تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ طلباء وطالبات کی صحت اور انہیں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات/ ایس او پیز پر سو فیصد عملدرآمدکویقینی بنائیں۔کسی بھی تعلیمی ادارہ کے اساتذہ یا ملازم کو بغیر ویکسنیشن کے ادارہ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔18 سال تک کے عمر کے طلباء وطالبات کی بھی ویکسینیشن کروائی جائے۔سکول آنے والے طلباء کے لئے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ سکول لے جانے والی گاڑیوں میں اوور لوڈنگ مکمل طور پر ختم کروائی جائے گی۔10 ستمبر تک طلباء وطالبات کے والدین اور اداروں کے سربراہان متبادل انتظامات کو یقینی بنائیں مقررہ تاریخ کے گزرنے کے بعدخلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے۔
