لاہور کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت خالد حمید شاہد اچانک حرکت قلب بند ہونے سے میوہسپتال میں وفات پاگئے

Spread the love

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی

اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – لاھور کی سماجی کاروباری شخصیت خالد حمید شاھد مختصر علالت کے بعد میو ہسپتال لاھور میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم نوجوان کاروباری شخصیت حافظ نبیل خالد کے والد اور کاروباری شخصیت طارق حمید کے بھائ تھے خالد حمید شاھد نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے انکی اچانک وفات پر انکے بچپن کے دوست سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر – آرکیٹیکٹ انجینئر طاہر جاوید انجم لاھور کی مشہور کاروباری شخصیت ذولفقار علی چوہان مال ون لاھور اور ٹینتھ ایونیو لاھور کے مینجنگ ڈائریکٹر رانا امتیاز احمد -کیو ڈی ایس انٹرنیشنل فورم کے سر پرست اعلی محمد اسحاق عزیز -عبدالرحمان عزیز لیہ کی کاروباری شخصیت طاہر اعوان بزنس مین ملک کامران اسلم -سابق کونسلر ملک ضرار افضل فواد افضل ملک -سابق نیوی آفیسر احسان الہی وائیں گلاسکو کے بزنس مین امان الہی شیخ پریس کلب تحصیل گوجرانوالہ کے چئیرمین حسیب آصف پندھیر -ڈسٹرکٹ پریس کلب گوجرانوالہ کے چئیرمین عتیق یوسف ضیاء پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ کے چئیر مین یاسر محمود رحمانی مئیر راچڈیل عاصم رشید ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون -ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ رانا عبدالستار -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی – انٹرنیشنل کاروباری اور صحافتی شخصیت چودھری خالد نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں