جس میں انجمن صارفین کے چیئرمین حفیظ الرحمن کیانی کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی۔
پشاور (نمائندہ تیمور عباس)گلوبل ٹائم میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت عوام کو اشیائے خوردونوش میں ریلیف دینے اور قیمتوں کے ازسرنو تشکیل کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انجمن صارفین کے چیرمین حفیظ الرحمن کیانی اور جنرل سیکرٹری ملک افتخار کی سربراہی میں وفد نے جبکہ کریانہ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر حاجی نور محمد اور نائب صدر ظہور الہی کی سربراہی میں وفد نے شرکت کی اجلاس میں کریانہ اور دیگر اشیائے خوردونوش کی۔قیمتیں اعتدال پر لانے کے لئے جلد سے جلد پرائس ریویو کیمٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے انجمنِ صارفین اور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کو مارکیٹ سروے کرنے اور 24 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی۔گئی کمشنر پشاور ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو پرائس ریویو کیمٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور سرکاری نرخ سے زیادہ نرخ پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون کے احکامات جاری کیے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر پورا پورا عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلف دے انہوں نے تنبیہ کی کہ سرکاری نرخ سے زیادہ نرخ پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا اور بھاری جرمانوں سمیت جیل کی۔سزا بھی دی جائے گی انہوں نے انتظامیہ سے تعاون کرنے اور عوام کی نمائندگی کرنے پر انجمن صارفین کے کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا.
